سرینگر//ڈی ای او سرینگر عابد رشید نے کل ضلع کے ای آر اووز کی ایک میٹنگ میں ضلع میں جاری چنائو فہرستوں کی سپیشل سمری رویژن کا جائزہ لیا ۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ کو 20نومبر تک 4811 فارم 6 انکلوژن، 2295 فارم 7 ڈِیشن، 1372 فارم 8 کو رکیشنز اور 155 فارم 8 اے ٹرانسپوز یشنز موصول ہوئے ہیں۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ای او نے حصولیابیوں کے لئے کوششوں میں سرعت لانے پر زوردیا تاکہ بہتر نتائج سامنے آسکیں۔ڈی ای او نے ای آر اوز پر اندراج کے عمل کی ذاتی طور نگرانی کرنے پر زوردیا تاکہ چنائو فہرستوںمیں تمام اہل رائے دہندگان کا اندراج یقینی بن سکے۔