سرینگر / سرینگر پولیس نے سیویک ایکشن پروگرام کے تحت سپور ٹس سے وابستہ نوجوانوں میں چھپے ہنر کو اُجاگر کرنے کی غرض سے کھیل کود کو جاری رکھتے ہوئے گلی کدل زونی مر سرینگر میں سپورٹس میلوں کا انعقادکیا ۔سپورٹس سے وابسطہ جونواں میں چھپے ہنر کو اُجاگر کرنے کی غرض سے سرینگر پولیس نے سیویک ایکشن پروگرام کے تحت کھیل کود کو جاری رکھتے ہوئے پولیس اسٹیشن زڈی بل نے گلی کدل زونی مر میںسپورٹس میلے کا نعقاد کیا سپورٹس میلے میں ارد گرد علاقوں سے کافی تعداد میں نوجوانوں اور طلبہ و طلبات نے شرکت کی میلے میں کرم ،بیڈ منٹن ،شطرنج ، کھو کھوودیگر ر سپورٹس مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ۔ ایس پی حضرتبل شری امود ناگپوری (آئی پی ایس)نے ایس ڈی پی او صورہ جناب رمیز رشید اور ایس ایچ او زڈی بل جناب شاہ نوازکے ہمراہ سپورٹس میلے کا افتتاع کیا۔ایس پی حضرتبل اور دیگر آفیسراں نے میلے میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میںانعمات تقسیم کئے ۔ علاقے کے لوگوں نے پولیس کی جانب سے ایسے میلے منعقد کرنے کی سراہنا کی۔
پولیس کے طرف سے آگے بھی ایسے میلے منعقد کئے جاہیں گے۔