سرینگر // خواتین کے عالمی دن کے موقع پر شروع کی جانے والی ویمن سیفٹی ڈرائیو کے سلسلے میں سرینگر پولیس نے ڈون انٹرنیشنل اسکول عمرآباد ،اقرا پبلک اسکول بمنہ ، ٹی کے کالج لاوے پورہ اور گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن ایم اے روڈ سرینگر میں تقاریب کا انعقاد کیا۔ویسٹ زون سری نگر میں یہ پروگرام ایس پی ویسٹ کی نگرانی میں منعقد کیا گیا تھا اور اس کی صدارت ایس ڈی پی او ویسٹ نے انجام دی ۔پروگام کے دورا ن مقررین نے ایسے پروگراموں کا خیر مقدم کرتے ہوئے خواتین کو درپیش مسائل اور ان کے سامنے آنے والے چیلنجوں پر روشنی ڈالی۔ گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن ایم اے روڈ سری نگر میں ایک اور پروگرام کی صدارت انچارج ایس ڈی پی او کوتھی باغ نے انجام دی اس موقعہ پر پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ ایس ڈی پی او کوٹھی باغ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین نے ہر ایک شعبہ میں اپنا لوہا منوایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دوران مختلف شعبوں میں خواتین کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی راتوں رات بااختیار نہیں بل سکتا اس کیلئے ہمیں محنت کرنی کی سخت ضرورت ہے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ سری نگر پولیس نے حال ہی میں خواتین پولیس اسٹیشن رامباغ میں خواتین ہیلپ ڈیسک اور کونسلنگ ہال شروع کیا ہے تاکہ خواتین کی جانب سے پولیس کی مدد کی ضرورت پر کی جانے والی کال کا جواب دیا جاسکے۔