عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// وشال میگا مارٹ نے سرینگر میں اپنا دوسرا یونٹ کھولا جہاں ایک ہی چھت کے نیچے صارفین کو سبھی اشیاء دستیاب ہونگی۔اس یونٹ کا افتتاح بدھ کوسابق جج نذیر فدا کیا۔اس موقع پر انہوں نے وشال مارٹ کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید کی کہ وہ اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے خریداروں کو معیاری اشیاء فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا’’ جیسا کہ اب رجحان ہے کہ ایک ہی چھت کے نیچے ہر ایک چیزدستیاب رہتی ہے، اسلئے خریداروں کی پسند اور ناپسند کیلئے علاوہ صارفین کے حقوق کا خیال رکھا جائے گا‘‘۔
انہوںنے مزید کہا کہ اس طرح کے بزنس مارٹ کھلنے سے نوجونوں کو روزگار کے مواقعہ بھی فراہم ہونگے ۔وشال میگا مارٹ کے منیجر نے اس سلسلے میںبتایا کہ سرینگر میں پہلا شو روم کھلنے کے بعد لوگوں نے جو پیار دیا اس کی وجہ سے دوسرا مارٹ بھی کھولا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس مارٹ میں ملبوسات سے لیکر کھانے پینے کی اشیاء ،بزرگوں اور روز مرہ کی زندگی میں کام آنے والی تمام چیزیں دستیاب رہیں گی۔