سرینگر //وائٹ گلوبل چیریٹیبل ٹرسٹ اور آرینز گروپ آف کالج کے اشتراک سے اتوار کو سرینگر میں کے نام سے 3کلو میٹر کی مختصر ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سکولوں کے بچو ں نے شرکت کی۔ جنرل سکریٹری جموں وکشمیر سپورٹس کونسل چیئرمین وحید لرحمان پرہ نے تقریب کے موقعہ پر مہمان خصوصی تھے جبکہ چیئرمین آرینز گروپ آف کالجز انش کٹاریہ، ڈیوفڈڈ ساگر ڈارٹری،ایڈیشن ڈپٹی کشمیر سرینگر ڈاکٹر ارشد پنڈت ،سینئر سائنسٹسٹ منجوت سنگھ اورآئی جی پی ٹریفک بسنت رتھ اس موقعہ پر مہمان زی وقار تھے ۔ ریس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو نقد انعامات سے نوازا گیا ۔ریس کا اہتمام بچوں کے ہنر کو بڑھاوا دینے کیلئے کیا گیاتھا ۔