سرینگر/شہر سرینگر میں جمعرات کو ایک فورسز بنکر کے نزدیک ہوئے زور دار دھماکے کی وجہ سے ایک گاڑی اور ایک مکان تباہ ہوگئے۔
یہ واقعہ خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق آج صبح شہر کے آلوچی باغ علاقے میں پیش آیا۔
دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز آس پاس کے علاقے میں دور تک سنائی دی۔
مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے کی وجہ سے ایک کھڑی گاڑی اور ایک مکان کو شدید نقصان پہنچ گیا ہے۔
اس دھماکے سے نزدیکی مکانوں کے شیشوں کو بھی نقصان پہنچا۔
پولیس حکام دھماکے کی وجوہات کا پتہ لگارہے ہیں اور اس سلسلے میں تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔