سرینگر//ڈیزاسٹر منیجمنٹ ،ریلیف اوربا ز آبادکاری کے وزیر جاوید مصظفیٰ میر کی ہدایت پر کل سرینگر میں آفات سماوی سے نمٹنے کے لئے تیاریوں کی سکیم آپدا مترا کا ترقیاتی کمشنر سرینگر نے آغاز کیا۔اپنے پیغام میںجاوید مصطفیٰ میر نے کہاکہ نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی نے آفات کے خطرات سے دوچار ہونے والے 30پائلٹ اضلاع میںسرینگرضلع کو بھی شامل کیا ہے تاکہ آفات سے نمٹنے کے لئے کیمونٹی رضاکاروں کی نشاندہی کی جاسکے اور انہیں لازمی تربیت دی جاسکے۔ضلع سرینگر میں200رضاکاروں کو تربیت دی جائے گی۔ڈسٹرکٹ اینڈڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی سرینگر نے ایسے رضاکاروں کی نشاندہی کی ہے جنہیںرضاکارانہ بنیادوںپر تربیت دی جائے گی۔رضاکاروں کو دوہفتے کی تربیت دی جائے گی تاکہ وہ آفات سماوی کے بعد سیلابی صورتحال وغیرہ کے اثرات سے نمٹنے کے اقدامات کرسکیں۔یہ رضاکار ضلع انتظامیہ کو فوری ریلیف کی فراہمی کے لئے تعائون دیںگے ۔انہوںنے کہا کہ اس مقصد کے لئے پہلی قسط کے طور پر ترقیاتی کمشنر کے پاس22.70لاکھ روپے کے فنڈس دستیاب رکھے گئے ہیں۔انہوںنے ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایات دیں کہ رضاکاروں کو پہلے ہی آفات سے نمٹنے کے لئے تربیت فراہم کی جائے ۔