نئی دہلی//اعلیٰ تعلیم، تکنیکی تعلیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر مولوی عمران رضا انصاری نے کہا ہے کہ انسانی وسائل کو فروغ دینے کے مرکزی وزیر پرکاش جاویڈکر نے سرینگر میں آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم کے انکیوبیشن مراکز کھولنے کو ہری جھنڈی دکھائی ہے۔انصاری نے یہاں مرکزی وزیر کے ساتھ ملاقات کی اور جموں وکشمیر میں تعلیمی شعبۂ سے وابستہ کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر نے کہا کہ جموں وکشمیر میں اعلیٰ تعلیم کے شعبۂ کو دوام بخشنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وزیر نے کہام کہ آئی آئی ایم لکھنؤ کی ٹیم نے دسمبر2017 کے دو ران وادی کا دورہ کر کے سرینگر میں اس طرح کے انکیوبیشن مراکز چلانے کے لئے کرایے کی عمارتوں کی نشاندہی کی تھی۔انہوں نے کہا کہ آئی آئی ایم جموں کی طرف سے لازمی کاروائی ابھی کرنی باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ نے آئی آئی جموں کا آف کیمپس سرینگر میں قائم کرنے کا معاملہ آئی آئی ٹی جموں کی منیجمنٹ کے ساتھ اُٹھایا ہے۔وزیر نے ریاست بھر میں انڈین انسٹی چیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر کو جانکاری دی کہ46 کالجوں اور یونیورسٹی آف کشمیر نے این اے اے سی ایکریڈی ٹیشن کے لئے لئے اپلائی کیا ہے تا ہم متعلقہ ٹیم نے جائیزے کے لئے ان کیمپسوں کا ابھی تک دورہ نہیں کیا ہے۔وزیر نے اس عمل میں تیزی لانے پر بھی زور دیا۔