کنگن/ / سرینگر لیہہ شاہراہ کو دوروز بعد دوبارہ آمد رفت کے لئے بحال کےا گےا جس کے ساتھ ہی جمعہ کوبعد دوپہردراس سے سرےنگر کی طرف 150 چھوٹی بڑی گاڑےوں کی آمدورفت ہوئی۔بدھوار کوہوئی موسلادھار بارشوں کی وجہ سے زوجےلا کے سات مقامات پر پسےاں گر آئےں جس کے نتیجہ میں جمعرات کو سےنکڑوں چھوٹی بڑی گاڑےاں شاہراہ کی دونوں طرف درماندہ ہوکررہ گئیں۔اس دوران باڈر روڈ آر گنائزےشن نے شاہراہ سے پسےاں ہٹانے کی کارروائی شروع کی اور جمعہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کو یقینی بنایا۔ اےس پی ٹرےفک رورل مظفر احمد شاہ نے کشمےر عظمیٰ کو بتاےا کہ جمعہ کو بعد دوپہر دراس سے سرےنگر کی طرف گاڑ ےوں کو روانہ کےا گےا ۔انہوں نے بتاےا کہ سونہ مرگ مےں درماندہ پڑی گاڑےوں کو کرگل کی طرف جانے دیاگیا۔