کنگن// سرینگر لیہہ شاہراہ پرکو گاڑیوں کی آمد رفت کے لئے بحال کردیا گیا ہے ۔بدھ کو ہلکی برفباری کے بعد انتظامیہ نے شاہراہ کو آمد رفت کے لئے بند کردیا گیا تھا جس کے بعد سونہ مرگ کے مقام پر سینکڑوں مال بردار گاڑیاں درماندہ ہوگئی تھیں ۔ موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہی جمعہ کو شاہراہ پر ٹریفک کو دوبارہ بحال کیا گیا جس کے ساتھ ہی سونہ مرگ سے کرگل کی طرف سینکڑوں مال بردار گاڑیوں کو روانہ کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق صوبائی کمشنر کشمیر کے ایک حکم نامے کے مطابق دس دسمبر سے سونہ مرگ گمری شاہراہ آمد رفت کے لئے بندرہے گی ۔