سرینگر // چیف سیکرٹری بی بی وِیاس نے آج سرینگر اور جموں شہروں میں چار گلیاروں والے رِنگ روڑ / بائی پاس کے سلسلے میں حصول اراضی کے جاری عمل کا جا ئزہ لیا۔میٹنگ میں محکمہ پی ڈبلیو آر اینڈ بی کے کمشنر سیکرٹری ،ڈویژنل کمشنر کشمیر، کمشنر سیکرٹری مال ، ڈپٹی کمشنر سرینگر اور متعلقہ افسران موجو دتھے جبکہ ڈویژنل کمشنرصوبہ جموں ،بڈگام ، گاندربل ، بارہمولہ ، پلوامہ ، سانبہ اور جموں کے ڈپٹی کمشنروں نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ شرکت کی۔چیف سیکرٹری نے اس موقعہ پردونوں صوبوں کے ڈویژنل کمشنروں اور متعلقہ ڈپٹی کمشنروں سے اس سلسلے میں تفصیلات طلب کیں۔چیف سیکرٹری نے افسروں پر زور دیا کہ تمام حصول اراضی کا عمل ستمبر 2017ء تک تمام اضلاع میں مکمل کیاجائے ۔چیف سیکرٹری کی صدارت میں اس پروجیکٹ پر جائزہ میٹنگ ستمبر 2017 کومنعقد ہوگی۔