عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// کولکتہ سے سرینگر جانے والے انڈیگو کے طیارے نے بدھ کی شام تکنیکی خرابی کی وجہ سے وارانسی ہوائی اڈے پر احتیاطی طور پر لینڈنگ کی۔ذرائع نے بتایا کہ ہوائی جہاز میں سینسر کی خرابی کی وجہ سے ایندھن کے رسا کا غلط الارم ہوا، جس کے بعد طیارہ وارانسی میں اترا۔ایئر لائن نے ایک بیان میں کہا”انڈیگو کی پرواز 6E 6961، کولکتہ سے سرینگر کے لیے چل رہی تھی، نے ایک مشتبہ تکنیکی مسئلے کی وجہ سے وارناسی ہوائی اڈے پر احتیاطی طور پر لینڈنگ کی۔ حفاظتی اقدام کے طور پر، ہوائی جہاز کو ضروری جانچ کے لیے گرائونڈ کر دیا گیا ہے، اور سفر جاری رکھنے کے لیے ایک متبادل طیارے کا انتظام کیا گیا ” ۔تکنیکی مسئلے کے بارے میں مخصوص تفصیلات اور جہاز میں سوار مسافروں کی تعداد ظاہر نہیں کی گئی۔فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ Flightradar24.com پر دستیاب معلومات کے مطابق پرواز A320 نیو ایئر کرافٹ کے ساتھ چلائی گئی۔