سرینگر//کسٹوڈین جنرل جے اینڈ کے سرینگر کے مطابق اسسٹنٹ انجینئر قیصر پرویز احمد اور انچارج فیلڈ انسپکٹر اِویکیو پراپرٹی محکمہ کشمیر بشیر احمد خان کواپنے دفتر سے غیر قانونی طو ر غیر حاضر پایا گیا۔کسٹوڈین کشمیر نے بتایا کہ دونوں آفیسران نے رخصت کے لئے کوئی درخواست نہیں دی تھی۔چنانچہ انہیں فوری طور معطل کیا گیا۔کسٹوڈین کشمیر اُن کے خلاف چارج شیٹ جاری کریںگے۔ادھرسرکاری دفاتر اورطبی اداروں میں بہتر کام کاج اور ملازمین کی باقاعدہ حاضری کو یقینی بنانے کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام شوکت اعجاز بٹ نے تحصیلدار کے ہمراہ کولگام قصبہ کے کئی دفاتر کا اچانک معائنہ کیا۔اس دوران انہوں نے 40ملازمین کو ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا۔چنانچہ ترقیاتی کمشنر نے تمام غیر حاضر ملازمین کی معطلی کے احکامات صادر کئے۔ان ملازمین کا تعلق بی ڈی او آفس،تحصیل آفس،بی ایم آفس اورڈی ایل سی سی اینڈ ڈسٹرکٹ ہسپتال کولگام سے تھا۔معطل کئے گئے ملازمین میں 9ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔