سرینگر/شہر سرینگر میں ڈائون ٹائون اور جنوبی کشمیر کے اننت ناگ کے بعض علاقوں میں جمعہ کو حکام نے پابندیاں نافذ کرتے ہوئے عام لوگوں کی نقل و حمل محدود کردی۔
ذرائع نے کہا کہ شہر کے مخصوص پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں پولیس اور فورسز کی بھاری تعداد تعینات کردی گئی ہے جو لوگوں کو اُن کے گھروں تک ہی محدود رکھے ہوئے ہیں۔
ایسی ہی پابندیاں جنوبی کشمیر کے اننت ناگ قصبہ اور بجبہاڑہ میں بھی عاید کی گئی ہیں ۔
شہر سرینگر اور جنوبی کشمیر میں پابندیاں ،جماعت اسلامی جموں کشمیر پر پابندی عاید کئے جانے کے بعد عاید کی گئی ہیں۔
اس دوران حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو خانہ نظر بند کردیاہے۔