سری نگر کے بمنہ میں نوجوان دستی بم سمیت گرفتار: پولیس

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 
سری نگر// پولیس نے بتایا کہ بدھ کی شام سری نگر کے بمنہ علاقے میں ایک چوکی پر ایک نوجوان کو گرینیڈ کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔
 
ایک پولیس افسر کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے بتایاکہ ایک زبیر الطاف شیخ ولد محمد الطاف شیخ ساکنہ 90 فٹ سورہ سری نگر ہمانڈیا کالونی کی طرف جاتے ہوئے بمنہ چوک پر ایک ناکے پارٹی نے روک لیا۔
 
"اس کی تلاشی کے دوران، پولیس پارٹی نے اس کے قبضے سے ایک چینی دستی بم برآمد کیا"۔
 
پولیس نے مزید کہا، ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا اور اس سلسلے میں یو ایل اے کی ایف آئی آر نمبر 15/22 زیر دفعہ 7/25، 13 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ 
 
پولیس کا کہنا ہے کہ کیس میں مزید کچھ گرفتاریوں کا امکان ہے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *