سری نگر// جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی جب کہ مقامی محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں مزید گراوٹ کے خدشات ظاہر کٸے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ سری نگر میں کم از کم درجہ حرارت منفی 6.0 ڈگری سیلسیس پر ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت میں موسم کی یہ سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی۔
حکام نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔
جموں و کشمیر میں گزشتہ دو دنوں سے شدید سردی کا راج ہے۔ ماہر موسمیات نے 24 دسمبر کو تازہ برف باری کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24 سے 26 دسمبر تک ایک مغربی ڈسٹربنس جموں و کشمیر کو متاثر کر رہا ہ
ے۔۔