سرینگر//موجودہ کورونا کرفیو کے درمیان اسرائیلی حملوں میں فلسطینی ہلاکتوں کے خلاف مظاہروں کے دوران سری نگر کے مختلف علاقوں سے کم از کم بیس افراد کو گرفتار کیا گیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس نے انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر ، وجے کمار کے حوالے سے لکھا کہ سری نگر میں 20 مظاہرین کی گرفتاری عمل میںلائی گئی ہے۔
اس سے پہلے ایک بیان میں آئی جی پی کشمیر نے کہا تھا کہ” پولیس ان عناصر پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے جو وادی کشمیر میں امن و امان کو خراب کرنے کے لئے فلسطین کی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔“
آئی جی پی کشمیر نے جی این ایس کو مزید بتایا ” سوشل میڈیا پر غیر ذمہ دارانہ پوسٹ کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی“۔