نئی دہلی/سابق کپتان انجیلو میتھیوز (111) اور کپتان دنیش چنڈیمل (ناٹ آؤٹ 147) کی شاندار سنچریوں پر ہندستانی گیند بازوں کی آخری سیشن میں واپسی بھاری پڑ گئی اور مہمان ٹیم نے تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام تک اپنے نو وکٹ 356 رن پر گنوا دیئے ۔ سری لنکا نے ہندستان کی پہلی اننگز کے 536 رنز کے اسکور سے 180 رنز پیچھے ہے اور اس کا محض ایک وکٹ باقی ہے ۔ہندستان نے کل سات وکٹ پر یہ اسکور بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی تھی۔ سری لنکا نے صبح تین وکٹ پر 131 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا تھا اور اس نے لنچ تک تین وکٹ پر 192 رنز اور چائے کے وقفہ تک چار وکٹ پر 270 رن بنا لئے تھے ۔ لیکن چائے کے وقفہ کے بعد میچ نے ڈرامائی طور پر پلٹی کھائی اور سری لنکا نے محض 26 رن جوڑ کر اپنے پانچ وکٹ گنوا دیئے ۔ سری لنکا کا اسکور چار وکٹ پر 317 رنز سے اچانک ہی نو وکٹ پر 343 رن ہو گیا۔ہندوستانی گیند بازوں نے آخری سیشن میں بااثر واپسی کی اور سری لنکا کے پانچ وکٹ گرا ڈالے ۔ آف اسپنر روی چندرن اشون نے چائے کے وقفہ کے پہلے میتھیوز کو آؤٹ کیا تھا اور چائے کے وقفہ کے بعد انہوں نے دو وکٹ نکالے جبکہ ایشانت شرما، محمد سمیع اور رویندر جڈیجہ نے ایک ایک وکٹ نکالا۔سری لنکا کی ٹیم آخری سیشن میں لڑکھڑا گئی اور تین میچوں کی سیریز میں 1۔0 سے آگے چل رہا ہندستان ڈرائیور سیٹ پر پہنچ گیا۔ میچ کے دوسرے دن دوسرے سیشن میں آلودگی کی شکایت کرنے والے سری لنکا کے کھلاڑیوں نے تیسرے دن پورے دن بھر بلے بازی کی لیکن وہ آلودگی کو لے کر امپائر کے پاس نہیں گئے ۔میچ میں آج دن بھر دھوپ کا دیدار نہیں ہو پایا اور پورے دن بھر کا کھیل فلڈ لائٹ میں ہی ہوا۔یو این آئی