سرینگر// شاہراہ پر شہری ٹریفک کی نقل و حرکت پر پابندی آج بدھ کو جاری رہے گی۔تاہم اب کی بار وکلاء کو بھی مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ منگل کو ایڈیشنل کمشنر کشمیر کی طرف سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ ہائی کورٹ اور دیگر ذیلی عدالتوں کے وکلاء کو پابندیوں سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے،جبکہ متعلقین کو ہدایت دی گئی ہے کہ انکے شناختی کارڈوں کو سفری اجازت کے کارڈ تصور کیا جائے۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ مجسٹریٹ،سہولیات کار اور پولیس اہلکار،جو کہ حساس چوراہوں پر تعینات ہونگے،اس بات کویقینی بنائیں کہ مسافر کسی تکلیف کے بغیر ان کراسنگوں سے گزر سکیں۔اس دوران پھر دہرایا گیا ہے کہ تمام میڈیکل ایمرجنسیوں کو بھی بندشوں سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے،جبکہ ان کے نسخوں کو سفری اجازت نامہ سمجھا جائے گا۔