گاندربل//چھترگل کنگن سے ملحقہ بستی مالش پائین میں گورنمٹ پرائمری سکول میں زیر تعلیم 80 طالب علموں کیلئے تین اساتذہ تعینات ہیں ۔اتنا ہی نہیں سکولی عمارت تین کمروں پر مشتمل ہے جس میں سے ایک کمرہ دفتری کام کاج کیلئے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ دیگر دو کمروں میں6 کلاس پڑھائے جاتے ہیں ۔سکول میں زیر تعلیم ایک طالب علم نے بتایا کہ دو کمروں میں 80 طالب تعلیم حاصل کرتے ہیں جس کی وجہ سے اُن کی تعلیم بہت متاثر ہوتی ہے۔ اس سلسلے میں سکول میں زیر تعلیم کئی طلاب کے والدین نے مطالبہ کیا کہ سکول کیلئے نئی عمارت تعمیر کی جائے اور مزید اساتذہ تعینات کئے جائیں تاکہ اُن کے بچوں کا مستقبل محفوظ رہے ۔اس سلسلے میں ناظم تعلیم ڈاکٹر غلام نبی ایتو نے کہا کہ وہ چیف ایجوکیشن آفیسر گاندربل سے اس سلسلے میں رپورٹ طلب کرکے کارروائی کریں گے۔