ڈوڈہ //کانگرس کی اکائی راجیو گاندھی پنچایتی راج سنگھٹن نے ریاست جموں کشمیر میں سرپنچوں کے بلاواسطہ انتخاب کے خلاف پوری ریاست جموں و کشمیر میں اپنی مہم تیز کر دی ہے۔اس مہم میں پیر کے روز راجیو گاندھی پنچایتی راج سنگھٹن ڈوڈہ، کشتواڑ اور رام بن کے زونل کنوینر لطیف مغل کی زیر نگرانی میں آج جھکیاس بھلیسہ کے لوگوں نے اپنے غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوے دھرنا دے کر ریاست کی وزیر اعلیٰ کے نام ایک میمورنڈم پاس کیاگیا،جس میں لوگوں نے سرپنچوں کے بلاواسطہ انتخاب کی پرزور مخالفت کرتے ہوے کچھ اور اہم باتیں تحریر کی ہیں۔دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حکومت ریاست جموں و کشمیر میں سرپنچوں کا بلاواسطہ انتخاب کروا کے لوگوں سے ووٹ کا حق چھین کر جمہوریت کا قتل کرنا چاہتی ہے جو ہم کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کریں گے، انہوں نے حکومت کوخبردار کرتے ہوے کہا کہ ہم یہ مہم تب تک جاری رکھیں گے جب تک حکومت اپنے اس فیصلے کو واپس نہیں لیتی ہے.انہوں نے حکومت سے مزید مطالبہ کرتے ہوے کہا کہ ریاست میں پنچایتی انتخابات کے ساتھ ساتھ بلاک کونسل کے انتخابات بھی منعقد کئے جائیں۔ احتجاج میں زونل کنوینر لطیف مغل, آر جی پی آر ایس کے بلاک کنوینر منغطللہ زرگر, کو کنوینر پورن چند, سابقہ سرپنچ مسرت نائیک ،سابقہ سرپنچ پرویز احمد, صدریوتھ اندوال عبدل مجید راہی, لسہ ہجام,محمد اسلم ,غلام نبی, مکیش کمار, عبدل رشید, زہیر عباس, نواز احمد, عبدل کریم, شاہ محمد, ایوب نائیک, ریاض احمد اور باقی سرپنچوں اور پنچوں کے ساتھ ساتھلوگوں کی ایک بھاری تعداد بھی موجود تھی۔