کراچی/ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کلب کرکٹ سے ناطہ نہیں توڑا تاہم وہ فارغ اوقات میں کلب کرکٹ کھیلنے لگے۔کے سی سی اے زون 6 اے ڈویڑن لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ کلب نے سن کرکٹ کلب کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا، پاکستان کرکٹ کلب کے قومی وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کی دھواں دھار نصف سنچری اور بائیں ہاتھ کے آل راونڈر سعود شکیل کی آل راونڈر کارکردگی، دانش عزیز کی تباہ کن باؤلنگ نے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا جبکہ سن کرکٹ کلب کے خواجہ محمد نافع کی نصف سنچری رائیگاں گئی۔کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں سن کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تمام وکٹوں پر 143رنز بنائے۔