سردی کی آمد :گرم ملبوسات کی خریداری زوروں پر

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
سرینگر// سرد موسم کامقابلہ کرنے کیلئے گرم ملبوسات کی خریداری جوبن پر ہے ۔وادی میں سردی اور یخ بستہ ہوائوں سے نمٹنے کیلئے شہر سرینگر سمیت وادی بھر میں گرم ملبوسات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور اس سلسلے میں شہر کے مشہور و مصروف بازاروں کے علاوہ چھاپڑیوں پر خریداروں کی کافی بھیڑ تھی۔ سردی کا مقابلہ کرنے کیلئے مرد و زن کی ایک بڑی تعداد بازاروں میں گرم ملبوسات کی خریداری میں مشغول ہو کر اپنے من پسند کے گرم کپڑوں کوہاتھوں ہاتھ حاصل کرنے کی دوڈ میںرہتے ہیں۔وادی کے دوسرے بازاروں کے علاوہ سرینگر میں بھی ان دنوں گرم ملبوسات ’’جیکٹ، بنیان، مفلر، ٹوپیاں، جرابیں، ٹروزر، کوٹ، دستانے‘‘ اور دیگر چیزوں کی خریداری بڑے زوروں پر ہیں اور ان دکانوں پر غیر معمولی بھیڑ بھی نظر آتی ہے۔شہر سرینگر میں اتوار کو معروف سنڈے مارکیٹ میں بھی مرد و خواتین کی بڑی تعداد گرم ملبوسات کی خریداری میں مصروف رہیںاور اس سلسلے میں پولو گراونڈ سے لیکر بٹہ مالو تک پٹریوں پر لوگوں کی بڑی بھیڑ خریداری کرتی رہی۔ چھاپڑیوںاور سٹالوں پر بھی لوگ گرم ملبوسات کی خرید و فروخت کر رہے تھے۔ جہاںگرم ملبوسات اور جوتوں کی مانگ کے پیش نظر کاروبار میں اضافہ ہوا ہے وہی صارفین اور خریداروں کا ماننا ہے کہ دکاندار گاہکوں کو دو دو ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔نمائندئے سے بات کرتے ہوئے کئی خریداروںنے کہا کہ انتظامیہ اور متعلقہ محکمے کی خاموشی اور عدم توجہی سے دکانداروں اور ریڑی والوں نے گرم ملبوسات کے نرخوں میں اضافہ کیا ہے اور وہ اپنے من مانی قیمتوں پر ان چیزوں کو فروخت کرتے ہیں۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *