موں//پاکستان نے جموں کے ارنیا سیکٹرمیں سرحدی سلامتی فورس(بی ایس ایف ) کی سرحدی چوکیوں کو نشانہ بناکر کل نصف شب سے سنیچر صبح تک گولہ باری کی ۔سرکاری ترجمان نے بتایا کہ ارنیا سیکٹر میں بی ایس ایف کی چھ سے آٹھ چوکیوں پر کل نصف شب سے گولہ باری ہوتی رہی ۔بی ایس ایف کے جوانوں نے بھی مناسب جواب دیا۔گولہ باری صبح چھ بجکر 45منٹ پر بند ہوئی ۔گولہ باری میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان کی طرف سے ارنیا سیکٹر میں کل ہوئی گولہ باری میں بی ایس ایف کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا تھا۔مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے حال میں اپنے جموں دورے کے دوران کہا تھا کہ پاکستان 2014سے ہرسال 400سے زیادہ بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتا ہے ۔