اشرف چراغ
کپوارہ// پہلگام حملہ کے بعد اگرچہ وادی کشمیر کی طرح سرحدی ضلع کپوارہ کے سیا حتی مقامات کو بند کر دیا گیا تھا تاہم ایک ماہ قبل ضلع کے سرحدی علاقوں کی سیر کرنے والے سیلانیو ں کو قدرتی حسن سے مالا مال کرناہ اور کیرن کو جانے کی اجازت مل گئی جس کے بعد درنگیاری سے لیکر ٹیٹوال تک سیلانیو ں کی ایک بڑی تعداد قدرتی حسن سے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔کرناہ کے مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے بعد جب سرحدو ں کو پر توپوں کی گن گرج بند ہوگئی اور امن لوٹ آیا اور مقامی و غیر مقامی سیلانیو ں نے کرناہ وادی کے سیر کر کے لئے رخت سفر باندھ لیا اور یہ سلسلہ جاری ہے تاہم دو سال قبل سرحدی سیا حت کو اس وقت فرو غ مل گیا جب حد متارکہ پر واقع ٹیٹوال میں شاردا مندر کو زائرین کے لئے کھول دیا گیا اور اس کا افتتاح وزیر داخلہ امیت شاہ نے آن لائن کیا اور کہا اس مندر کو دوبارہ کھولنے سے شعبہ سیاحت کو مزید فروغ اور سرحدی سیاحت کو وسعت ملنے کا روشن امکانات پیدا ہو نگے ۔کرناہ کے لوگو ں نے بتایا کہ ایک ماہ سے جاری سیلانیو ں کی سیر کرنے سے سرحدی سیا حت میں ایک نئی جان آگئی ہے اور ہرگزرتے دن کے ساتھ سیاحو ں کی آمد ورفت میں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے اور سیلانی سرحدی علاقوں میں قدرتی حسن اور ثقافتی ورثے سے لطف اندوز ہونے کے لئے کرناہ کی سیر کرتے ہیں ۔ایک مقامی شہری کا کہنا ہے ہ سرحدی علاقوں میں سیاحت میں اضافہ ایک خوش آئند رجحان ہے اور ا س سے نہ صرف مقامی معیشت کو تقویت ملتی ہے بلکہ لوگو ں کو مختلف ثقافتو ں اور قدرتی مناظر سے آشنا ہونے کا موقع ملتا ہے ۔ضلع کے سر حدی علاقے قدرتی خوبصورتی اور ثقافتی ورثے سے مالا مال ہیں یہی وجہ ہے یہ یہ علاقے سیا حوں کی دلچسپی کا مرکز بن رہے ہیں ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ سر حدی سیاحت سے مقامی معیشت کو فرو غ مل جاتا ہے اور سیا حوں کی آمد سے ریستورانو ں اور مقامی دکاندارو ں کو بھی فائدہ مل جاتا ہے اور وہ اپنا روز گار کما سکتے ہیں ۔کرناہ ،کیرن اور ٹیٹوال میں ان دنو ں روزانہ کی بنیاد پر درجنو ں سیاح ان علاقوں کی سیر کرکے لطف اندوز ہوتے ہیں جبکہ ٹیٹوال ایک بار پھر سیاحت کے نقشے پر ابھر رہا ہے اور سیلانیو ں کے لئے کشش کا مرکز بنتا جارہا ہے ۔انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کے لئے سہولیات کے لئے کئی اقدامات کئے گئے جن میں ہوم سٹے خاص اہمیت رکھتی ہے ۔اس کے تحت مقامی لوگو ں اپنے گھرو ں میں سیا حوں کو قیام کی اجازت دی گئی جس سے نہ صرف انہیں روز گار کے موقع مل رہے ہیں بلکہ علاقہ کی معشیت کو بھی تقویت حاصل ہو رہی ہے ۔ٹیٹوال اور اس کے آس پاس 70گھرو ں و ہوم سٹے زمرے میں شامل کیا گیا اور سرحد پر ایک کفٹیریا بھی بنایا گیا ہے ۔مقامی لوگو ں نے کرناہ کو سیلانیو ں کے لئے دوبارہ کھولنے کے لئے انتظامیہ کا اس اقدام کو سراہا ۔