عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// سیکورٹی فورسز نے نوگام سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی)کے قریب نیریان جنگل کے علاقے میں ملی ٹینٹوں کے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کیا ہے۔ سیکورٹی حکام نے جمعہ کو بتایاکہ آپریشن کے دوران، فوجیوں نے چار میگزینوں کے ساتھ ایم سیریز کی دو رائفلیں، تین میگزینوں کے ساتھ دو چینی ساختہ پستول، دو ہینڈ گرنیڈ اور کئی لائیو رانڈز برآمد کیے۔انہوں نے مزید کہا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔