حسین محتشم
پونچھ//حال ہی میں سرحدی ضلع پونچھ کے سرحدی گائوں شاہپور میں ایک خاتون جس کا نام شاہین اختر ہے کو بھارتی فوج نے حراست میں لیا تھا چونکہ انہیں شک ہوا تھا کہ وہ خاتون حد متارکہ پار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس خاتون ذرائع ابلاغ کے نمائندگان کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ نہیں تھا۔انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی زمین میں کاشتکاری کر رہی تھی کسی گاؤں کے فرد نے آرمی کو غلط اطلاع دی تھی جس کے بعد اُسے حراست میں لیا گیا۔خاتون کا کہنا تھا کہ فوج کے سامنے جب حقیقت عیاں ہوئی تو اسے چھوڑ دیا گیا۔اس خاتون کا کہنا تھا کہ اس کے شوہر محمد اکرم بیرون ملک سعودی عرب میں کام کر رہے ہیں اس کے دو بچے ہیں وہ اپنے گھر میں بڑی خوش ہے۔خاتون کا کہنا تھا کہ اس کا شوہر اسے ہر مہینے اس کے خرچے کیلئے رقومات بھیجتا ہے اور وہ اپنے گھر کا نظام بہت ہی اچھی طرح چلا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسے ایک غلط فہمی کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا اب جب سچ سامنے آگیا تو اسے چھوڑ دیا گیا ہے اور وہ چاہتی ہے کہ کس طرح کی غلط فہمی لوگوں کے ذہنوں میں نہ رہے۔