نئی دہلی//ملک کی یونیورسٹیوں میں'سرجیکل اسٹرائک ڈے ' منائے جانے کے سلسلے میں اٹھنے والے تنازعہ کے درمیان انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے سرجیکل اسٹرائک کے سیاسی استعمال کے الزامات سے انکار کرتے ہوئے جمعہ کو واضح کیا کہ اس دن کو منا نا لازمی نہیں ہے ۔یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) نے 19 تاریخ کو تمام شیخ الجامعہ کو خط لکھ کر تمام یونیورسٹیوں میں 29 ستمبر کو سرجیکل اسٹرائک ڈے منانے کا مشورہ دیا تھا۔مسٹر جاوڈیکر نے اس پر صفائی دیتے ہوئے کہا کہ 29 ستمبر کو سرجیکل اسٹرائک کی دوسری سالگرہ کے دن نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کی پریڈ ہو اور طالب علموں کو یہ بتایا جائے کہ کس طرح ہمارے نوجوان ملک کی حفاظت کرتے ہیں، لاکھوں طلبہ اور ادارے اسے سننا چاہتے ہیں۔ یہ فوج کے وقار میں اضافہ اور سرجیکل اسٹرائک کی خاصیت بتانے کے لئے ہے ۔سرجیکل اسٹرئک کے بارے میں کانگریس کے الزامات پر توجہ مرکوز پر کئے جانے پر ، مسٹر جاویڈکر نے کہا، ''ہم کانگریس کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ ہم کوئی سیاست نہیں کر رہے ہیں بلکہ طلبہ کو صرف یہ بتا رہے ہیں کہ فوج کس طرح ملک کی حفاظت کرتی ہے اور لاکھوں طالب علم یہ جاننا چاہتے ہیں''۔غور طلب ہے کہ یو جی سی نے اپنے سکریٹری رجنیش جین کا خط جاری کرکے تمام یونیورسٹیوں سرکلر بھیجا ہے کہ جس میں کالجوں کو کہا گیا ہے کہ وہ سابق فوجیوں کو بلا کر طالب علموں کو یہ بتائیں کہ کس طرح فوج سرحد کی حفاظت کرتی ہے ۔ طالب علموں کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ فوجیوں کو خط لکھ کر یا نیک خوہشات کا کارڈ بھیج کر ان کا حوصلہ بڑھائیں اور اس بارے میں تصویر وغیرہ سوشل میڈیا اور پی آئی بی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ بھی کریں۔یہ پہلا موقع ہے جب اس طرح کا سرکلر حکومت کی طرف سے جاری کیا گیا ہے ۔ دریں اثنا کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ حکومت سرجیکل اسٹرئک پر بھی سیاست کر رہی ہے ''۔یو این آئی۔