شاہد ٹاک
شوپیان // وادی کے معروف عالم دین مشتاق احمد ویری اور مولوی عبدالرشید داودی کے علاوہ عبدالمجید ڈار مدنی کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کرنے کے دو روز بعد ہفتے کی صبح مشہور مذہبی مبلغ سرجان برکاتی کو شوپیاں میں گرفتار کیا گیا۔اہل خانہ نے بتایا کہ ہفتے کی صبح چھ بجکر 45 منٹ پر سرجان برکاتی کو پولیس نے حراست میں لیا۔ انہوں نے بتایا کہ سرجان برکاتی کو اکتوبر 2020 میں چار سال کی نظر بندی کے بعد رہا کیا گیا تھا تب سے وہ بالکل خاموش تھے۔اْن کے مطابق وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ سرجان برکاتی کو کس جرم میں گرفتار کیا گیا۔