کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر غلام بنی بلوان کی قیادت میں دیوی آشرم میںمنعقدہ ایک میٹنگ میں یکم اور دو جولائی کو منعقد ہو رہی سرتھل دیوی یاترا کو خوش اسلوبی اور احسن طریقہ سے منعقد کرنے کے لئے کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔میٹنگ میں ضلع کے ایس ایس پی ،سی پی او ،تحصیلدار، اے آر ٹی او ،سی ایم او، سرتھل دیوی ٹرسٹ کے نمائندوں کے علاوہ دیگر محکموں کے افسروں نے بھی شرکت کی۔میٹنگ کے دوران ٹرسٹ کے ممبران نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو یاترا کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ یاترا شنکر مندر سرکوٹ سے سرتھل شرائن کی جانب یکم جولائی کو تقریباً2 بجے روانہ ہوگی اور اگلے دن سرتھل پہنچنے پر دیوی کو چھڑی مبارک پیش کی جائے گی۔اُسی روز ہون منعقد کیا جائیگا اور 3 جولائی کو یاترا کشتواڑ واپس پہہنچے گی۔اس موقعہ پر ڈی سی نے متعلقہ محکموں کو یاترا احسن طریقہ سے منعقد کرنے اور یاتریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے متحرک ہونے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے یاترا کے راستہ پر پینے کے پانی ،سٹریٹ لائٹوں کو نصب کرنے،میڈیکل سہولیات فراہم کرنے،ایمبیولنس،ٹائیلٹ سہولیات وغیرہ فراہم کرنے کی ہدایت دی۔یاترا کے دوران سیکورٹی انتظامات اور فائر بریگیڈ وغیرہ دستاب رکھنے کا بھی جائزہ لیا گیا ۔