سرینگر// ایک اہم پیش رفت میں، جے اینڈ کے بینک بورڈ نے جنرل منیجر سدھیر گپتا کو تین سال کی مدت کیلئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ای ڈی) مقرر کیا ہے۔ بینک بورڈ نے ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) سے منظوری ملنے کے فوراً بعد اس فیصلے کا اعلان کیا۔ ایم ڈی اور سی ای او بلدیو پرکاش نے کہا، “میں اس فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں اور گپتا کو بینک کے بورڈ میں شامل ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ اپنے علم اور تجربے کے ساتھ بورڈ میں بینک کی انتظامیہ کی موجودگی کو بڑھاتے ہوئے، میں سمجھتا ہوں کہ ان کی شمولیت سے بورڈ اور انتظامیہ کے درمیان تعلقات یقینی طور پر مضبوط ہوں گے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ سدھیر گپتا پہلے بھی دو سال کی مدت کے لیے جے اینڈ کے گرامین بینک کے چیئرمین کے طور پر تعینات تھے۔