گندو// سابقہ وزیر داخلہ و ایم ایل سی کشتواڑ سجاد احمد کچلو نے ضلع کشتواڑ کے سب ضلع پاڈر کے درجنوں گائوں کا دورہ کیا اس دوارن اُن کے ہمراہ پارٹی کے کئی سینئر لیڈارن بھی شامل تھے ۔کچلو نے بیشتر علاقوں کا دورہ کر کے عوامی مسائل کا جائزہ لیا ،اُنہوں نے کہا گلاب گڑھ،پا ڈر ، اُٹھولی ،کرتی،پھتر ناکی،سزار،کجی،و دیگر ملحقہ کا تفصیلی دورہ کر کے درجنوں عوامی وفود سے بھی ملاقات کی اور مقامی لوگوں نے کچلو کو اپنے مسائل سے آگا ہ کیا۔اس دوارن نیشنل کانفر نس پارٹی کارکنان کی ایک میٹنگ گلاب گڑھ میں منعقد ہوئی جس میں پاڈر کے تمام پارٹی کارکنان نے شر کت کی اور پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے پالیسی بنائی۔کچلو نے پاڈر میں تمام بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہو ے کہا کہ موجود ہ سرکار کی تعمیر وترقی کے پول عوام کے سامنے کھل گئی ہے سرکار ریاست میں صرف مہذب کے نام پر عوام کو تقسیم کی سیاست کرتی ہے لیکن عوام کو سب معلوم ہو گیا ہے کہ مہذب کے نام پر تقسیم کرنے سے سرکار نہیں چل سکتی ۔ عوام ریاست میں تعمیر و ترقی چاہتی ہے،تعلیم یافتہ بے روز گار نوجوان کی سرکاری نوکری چا ہے ،لیکن سرکا ر زمینی سطح پر کچھ بھی نہیں کر رہی ہے۔ کچلو نے پارٹی کارکنان سے کہا کہ عوام کے درمیان میں رہیں اور لوگوں کے کام کریں اور پارٹی کی مضبوطی کے لئے رات دن کام کریں ۔ضلع صدر تنویر احمد کچلو نے بھی کارکنان سے اپیل کی کہ پارٹی کی مضبوطی کے لئے کام کریں،کیوں کہ یہ سرکار زیادہ وقت تک چلنے والی نہیں ہے کولیشن سرکار نے عوام کو گمراہ کیا ہے اور اب یہ عوام کے بیچ جانے کے قابل تک نہیں ہے اگلی سرکار نیشنل کانفرنس کی ہو گی لہذاتمام پارٹی کارکنان پارٹی کے لئے رات دن کام کریں۔اس موقع پر جوائنٹ سیکریٹری جموں امیتاز احمد زرگر، جانکی ناتھ،کرتار سنگھ،نائب صدر دولت رام ،ضلع سیکریٹری ایس سی سیل گوردیش سنگھ،سونم کمار وغیرہ شامل تھے۔