بھلیسہ// سابقہ وزیر داخلہ و ایم ایل سی کشتواڑ سجاد احمدکچلو نے ضلع کشتواڑ کے سب ضلع پاڈر کے درجنوں گائوں کا دورہ کیا ۔ اس دوران انہوں نے پاڈر کے صدر مقام گلاب گڑھ میں پارٹی میٹنگ بھی کی ۔ میٹنگ میں مقامی پارٹی کارکنان و لیڈارن نے شرکت کی۔مقامی لوگوںنے کئی مسائل ایم ایل سی کو نوٹس میں لائے اور کہا کہ پاڈر سب ضلع کو ریاستی سرکار و ضلع انتظامیہ نے باکل نظر اندازکیا ہے یہاں کی عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا ہے لیکن یہاں پر انتظامیہ نام کی کوئی بھی چیز نہیں ہے۔مقامی عوام نے کہا کہ سرکار کو فوری طور پر یہاں اے ڈی سی کی پوسٹ کو منظوار ی دینی چاہے۔پاڈر کے 90 فیصدی آبادی کو بی پی ایل کا درجہ دیا جائے،ایم جی نریگامیں تمام بقایہ جات واگزار کی جائے، گل دار سے پاڈر سڑک کی خستہ حالی، سول سے اشتیاری سڑک کی جلد از جلد تکمیل اور برف باری میں مزید راشن جمع کیا جائے جیسے مسائل ایم ایل سی کو پیش کئے۔مسائل کو غور سے سننے کے بعد ایم ایل سی نے مقامی لوگوں سے کہا کہ موجود ہ سرکار دور دارز کے علاقوں میں عوام کو بنیادی سہولیات کو فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ، اور ریاستی سرکار نے کوئی بھی پالیسی مرتب نہیں کی کہ وہ دور دارز علاقوں میں لوگوں کی بنیادی مشکلات کا ازالہ کرئے اور نہ ہی کوئی ایسی پالیسی بنائی ہے کہ برف باری میں لوگوں کو بنیادی سہولیات دی جائیں۔ تمام علاقوں میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی ہے اور لوگ بھوک مری کا شکار ہیںلیکن انتظامیہ و سرکارغفلت کی نیند سو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کو چاہے کہ وہ فوری طور دور دارز علاقہ جات جن میں پاڈر،مڑواہ،دچھن شامل ہیں کیلئے ہیلی کاپڑ سروس شروع کی جائے جس سے یہاں کے عوام کو کچھ حد تک راحت ملے۔ سجاد کچلو نے عوام کو یقین دلایا کہ آپ کے تمام مسائل انتظامیہ اور اعلی افسران کے نوٹس میںلائوںگا جن کو جلد از جلد حل کیا جائے گا۔ کچلو نے سب ضلع پاڈر کے اٹھولی ،خجی، کھراتی ، میں بھی عوام سے ملاقی ہوئے اور ان کے مسائل سننے کے بعد یقین د لایا کہ آپ کے تمام مسائل کو یقینی طور پر حل کیا جائے گا ۔اس دوارن کچلو کے ہمراہ پارٹی کے کئی لیڈارن بھی تھے ۔