سرینگر //گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سونہ وار کے سینئر لیکچرار نور محمد جو اس وقت جموں و کشمیر کے سٹیٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر ہری نواس گپکارروڑ سرینگرمیںتعینات تھے ،کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام افسران اور عملہ نے کیا۔تقریب میں مہمان خصوصی کے فرائض سابق چیف انجینئر جے اینڈ کے اسٹیٹ سینٹر سرینگر محمد اشرف فاضلی نے انجام دئے ۔تقریب کی صدارت ڈیزاسٹر منیجمنٹ اینڈ نوڈل افسر (جے کے ایس ای او سی)عامر علی نے انجام دی ۔اس موقع پر عامر علی نے ایس ای او سی میں اپنی تعیناتی کے دوران نور محمد کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ وہ ایک، محنتی اور ذمہ دار افسر ہیں ، جنہوں نے ہمیشہ اپنے کام کو سنجیدگی سے لیا۔جبکہ انجینئر فاضلی نے قدرتی آفات کے خطرے کے پیش نظر بات چیت کی ۔اس دوران نور محمد کو ایک شال اور میمنٹو پیش کیا گیا ۔تقریب میں جن دیگر لوگوں نے شرکت کی ان میں عبدالرشید ، الطاف حسین ، فاروق احمد کول ، نیاز احمد ، فاروق احمد ، محمد اقبال وانی ، عبد المجید میر ، فیروز احمد ، محمد سہیل ، بلقیس ڈار اور ارشاد احمد وار شامل تھے ۔