گونڈا//کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ سبری مالا معاملے میں دئیے گئے بی جے پی سربراہ امت شاہ کے خلاف فورا کاروائی کی جانی چاہیے ۔ریاست کے گونڈا میں ادم گونڈوی کے ٖصحن میں کانگریس کارکنوں سے خطاب کرتے ہویے آزاد نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سلسلے میں اس قسم کا تبصرہ نہیں کیا جانا چاہئے ۔ عدالت کو شاہ کے سبری مالا کے سلسلے میں دیے گئے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف فورا کاروائی کی جانی چاہئے ۔انہوں نے بی جے پی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے رافیل ڈیل میں کئے گئے گھپلوں سے بچنے کے لئے راتوں رات سی بی آئی کے ٖڈائرکٹر کو اپوزیشن لیڈر اور چیف جسٹس سے بغیر صلاح و مشورہ کئے جان بوجھ کر ہٹا دیا ۔ جو ڈیل یو پی اے حکومت نے محض پانچ سو کروڑ میں کی تھی اسے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے 1600 کروڑ میں کر کے امبانی کو اس کا ٹھیکہ دے دیا۔مسٹر آزاد نے خود کو ہندو نہیں بولنے والے بیان پر صفائی دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے اسے توڑ مروڑ کر شائع کیا ہے ۔ ا نہوں نے جموں کشمیر میں فوجیوں پر ہو رہے معاملوں کے لئے مرکزی حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہو اسے مایوس کن بتایا ہے ْانہوں نے بی جے پی کو ذات،مذہب کی بنیاد پر ملک کو تقسیم کرنے والی پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب عوام کے سامنے اس کا اصلی چہرہ آگیا ہے ۔ اور اس کا جواب بی جے پی کو آئندہ عام انتخابات میں ضرور ملے گا۔ انہوں نے ملک میں اتحاد کو وقت کی اہم ضرورت بتاتے ہوئے کہا کہ سبھی کو مل کر جمہوریت کی آواز دبانے والی مرکز ی حکومت کو اکھاڑ پھینکنا چاہئے ۔ ہجومی تشدد پر بولتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ صرف سوچ کی لڑائی ہے جس کا مقابلہ کرنے کے لئے ہندو، مسلم،دلت سبھی کو ایک ساتھ مل کر اس کے خلاف آواز بلند کرنی ہوگی۔قابل ذکر ہے کہ انتخابات کی تیاریوں کے لئے مسٹر آزاد ریاست کے سبھی اضلاع میں کارکن سمیلن پروگرام کر کے بوتھ صدر سے لیکر ضلع صدر کے تجویز اور مسائل کو سن کر ان کو حل کر کے تنظیم کو مضبوط بنا رہے ہیں۔قانون ساز اسمبلی کے لیڈر پرمود تیواری نے کہاکہ بی جے پی کو انتخاب آتے ہی رام مندر کی یاد آجاتی ہے ۔ انہوں نے کانگریس کو زمینی سطح پر کام کرنے والی پارٹی بتاتے ہوئے کہا کہ سال 2019 میں تبدیلی ضرور آئے گی اور بی جے پی کو شکست فاش کا سامنا کرنا پڑے گا۔یواین آئی۔