زاہد بشیر
گول//سب ضلع ہسپتال گول میں ڈرائیوروں ،دکانداروں کو فسٹ ایڈ ٹرائننگ دی گئی جس دوران ہسپتال انتظامیہ نے عام لوگوں سے کہا کہ وہ آیوش مان بھارت سکیم کا فائدہ اُٹھائیں تا کہ اس کا فائدہ ہر ایک شہری کو مل سکے ۔ بی ایم او گول ڈاکٹر اشفاق حسین نے آج گول و ملحقہ جات میں ڈرائیور پیشہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو فسٹ ایڈ کی ٹرینگ دی تا کہ کسی بھی چھوٹے بڑے حادثہ کے دوران یا کوئی بھی واقعہ پیش آئے اس دورا ن کس طرح سے مریضوں کو ہسپتال تک لے جانے سے پہلے کیا کرنا ہے تا کہ مریض کی جان بچ سکے۔ انہوں نے اس دوران یہاں پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عام لوگوں سے کہا کہ وہ آیوش مان بھارت سکیم کا فائدہ اُٹھائیں تا کہ گول کے لوگ بھی سرکار کی جانب سے مفت سکیموں سے مستفید ہو سکیں ۔