سرینگر// نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے وادی کے بلند پایہ ولی کامل حضرت سید عبدالرحمن قلندرؒ المعروف بلبل شاہؒ نواکدل، حضرت پیر محمد صراف کدل اور حضرت سید محمد حسنؒؒ راجوری کدل کے سالانہ عرس تقریبات کے پیش نظر زائرین کیلئے معقول اور مناسب انتظامات کی اپیل کی ہے۔ یاد رہے کہ ان بزرگان دین کے عرس 6، 7اور 8رجب کو منائے جارہے ہیں۔ ساگر نے ضلع انتظامیہ سرینگر سے اپیل کی کہ وہ عرس اور ایام متبرکہ کے دوران عقیدتمندوں کیلئے بجلی، پینے کا پانی، صحت و صفائی اور ٹرانسپورٹ کے خاص انتظامات رکھیں۔