عظمیٰ نیوز سروس
جموں//جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع میں ایک کیمپ کے اندر فوجی اہلکار کی بجلی کرنٹ لگنے سے موت ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ انجینئرنگ اسکواڈرن کے دیپک پانڈے (25) کو اتوار دیر رات بجلی کرنٹ لگ گیا جب وہ کسی چیز پر کام کر رہاتھا۔ اتراکھنڈ سے تعلق رکھنے والے سپاہی کو فوری طور پر فوجی اسپتال لے جایا گیا جہاں اس نے آخری سانس لی۔
ادھر ضلع رام بن میںسی آر پی ایف کے ایک جوان نے مبینہ طور پر اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ بہار کا رہنے والا بشیت نارائن یادو بانہال-قاضی گنڈ ٹنل کے قریب ڈیوٹی پر تھا جب اس نے ہفتہ کی رات تقریباً 11.45 بجے خود کو گولی مار ی۔انہوں نے بتایا کہ متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائیوں کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال بانہال منتقل کیا گیا ۔دریں اثنا، جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں ہفتہ کی دیر رات ایک آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار اس وقت زخمی ہو گیا جب اس کی سروس رائفل غلطی سے چلی گئی۔یہ واقعہ گنڈہ خاص کے علاقے میں معمول کے آپریشن کے دوران پیش آیا۔