سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ کے انتہائی حساس علاقے سامبورہ کو رات دیر گئے فوج نے محاصرے میں لیا۔فوج کی 50راشٹریہ رائفلز اور 185بٹالین سی آر پی ایف نے رات دیر گئے سامبورہ پامپور کو محاصرے میں لیکر تلاشی کاروائی شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق اپنی نوعیت کے پہلے شبانہ جنگجووں مخالف آپریشن کو کامیاب بنانے کیلئے پہلے فوج نے جاسوسی طیاروں کو گشت پر رکھا تاکہ علاقے میں موجود جنگجووں کی نقل وحرکت پر پوری طرح نگاہ رکھی جائے۔دفاعی ذرائع کے مطابق جاسوس طیاروں کی نگاہ داشت کے ساتھ ہی فوج نے جنگجووں مخالف سرچ آپریشن شروع کیا جو رات بھر جاری رہا تاہم آخری اطلاع ملنے تک کہیں سے بھی فوج اور جنگجووں کا آمنا سامنا نہیں ہوا۔پولیس ذرائع کے مطابق سامبورہ نامی علاقہ ضلع پلوامہ میں جنگجووں کے لحاظ سے انتہائی حساس ترین علاقہ تصور کیا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس علاقہ میں گذشتہ مہینے عسکری تنظیم جیش محمد کا ڈویژنل کمانڈر نورالدین تانترے کو جانبحق کیا گیا۔(سی این ایس)