سرینگر//سالویشن مومنٹ ترجمان نے پارٹی لیڈر عدنان سلفی ، شہزاد احمد، مدثر احمداور عادل خان کی بلا جواز مار پیٹ اور گرفتارکرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ نور محمد تانترے کے گھرواقع ترال سے واپس آرہے تھے تو پہلے فوج نے انہیںتنگ وطلب کیا اور بعدمیںکہلیل ترال میں گاڑی سے اتارکر ایس او جی نے شدید زد وکوب کیا اور پھر اونتی پورہ کیمپ میں بند کیا جہاں انہیں مارپیٹ کی گئی ۔ ترجمان نے کہا کہ فورسز ایسے حربے استعمال کرکے جان بوجھ کر جوانوں کو عسکریت کی طرف دھکیل رہی ہے اور جدوجہد کے پرامن راستوں کو مخدوش کیا جارہا ہے۔ترجمان نے پارٹی لیڈر جموں ہلال احمد بیگ کی کورٹ بلوال جیل میں طبیعت کی ناسازی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
بھارت ہٹ دھرمی چھوڑ کر حقےقت پسندانہ کوششوں کا آغاز کرے:انقلابی
سرینگر//جموں کشمےر قومی محاذِ آزادی کے سےنئر رُکن اعظم انقلابی نے کہا ہے کہ بےتُ المَق±دِ س± سے متعلق امرےکی صدر ڈونالڈٹرمپ کے جارحانہ اور آمرانہ بےان کی وجہ سے اےشےائی اور ےورپی ممالک چوُنک اُٹھے اور وہ خطرات کا سدِّباب کرنے کی فکر و تدبےر کرنے لگے، ےہ سبھی ممالک محسوس کر رہے ہےں کہ امرےکی حکمران اپنی تنُدخوئی، جارحانہ قومی استکبار اور استعماری rowdyism کے ذرےعے پوری دنےا مےں دائمی بدامنی، بے چےنی اور جنگ و جدل کا ماحول پےدا کرنا چاہتے ہےں۔ انقلابی نے بتایا کہ امرےکہ کے بے بصےرت حکمران اےک طرف صےہونی رےاست اسرائےل کی پےٹھ ٹھونکتے ہوئے فلسطےنےوں کی زندگی کو اجےرن بنا رہے ہےں اور دوسری طرف بھارت کو تھپکی دےتے ہوئے ےہاں کشمےر مےں بھارتی حکمرانوں کا دستِ ظلم و استبداد قوی بنارہے ہےں۔انہوں نے کہا کہ اِن ہی حقائق کے تناظر مےں جب اسلام آباد مےں 24 دسمبر2017 ئ کو چھ اےشےائی ممالک چےن، روس، پاکستان، افغانستان، اےران اور ترکی کے سپےکروں کی کانفرنس کے اختتام پر متفقہ اعلامےہ جاری ہوا تو اےشےا بچاو¿ تحرےک کے سبھی شےدائےوں نے اطمےنان کا سانس لےا۔ اِس اعلامےہ مےں اصرار کے ساتھ بھارت اور پاکستان کو تلقےن کی گئی ہے کہ وہ وقت ضائع کئے بغےر مذاکرات کا سلسلہ شروع کرےں تاکہ کشمےر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کے آئےنے اور روشنی مےں مسئلہ کشمےر کا اےک پرُامن حل تلاش کےا جاسکے۔انقلابی نے بتایا کہ” بھارتی حکمرانوں کے لےے ےہاں لمحہ¿ فِکر ےہ ہے، وہ ٹھنڈے دل و دماغ کے ساتھ اِس بات پر غور و خوض کرےں آےا وہ کشمےر کے محاذ پر رواےتی ضد اور ہٹ دھرمی کی روش پر قائم رہتے ہوئے اپنے لےے isolation کا ماحول پےدا کرنے مےں ہی انانےتی تشفّی کا سامان تلاش کرےں ےا پھر مذاکرات کا راستہ اختےار کرتے ہوئے پاکستان اور کشمےرےوں کو اعتماد مےں لےنے اور مسئلہ کشمےر کا اےک پرُامن، منصفانہ اور پائےدار حل تلاش کرنے کی مَع±روضی اور حقےقت پسندانہ (objective) کوششوں کا آغاز کرتے ہےں تاکہ چھ رکنی سپےکر کانفرنس اور دےگر اےشےائی فورموں کی کاوشوں کی بدولت اےشےا مےں تعاون و اشتراک کے ذرےعے ترقی اور خوشحالی کے اَہداف پانے کی جو آرزوئےں اور تمنّا ئےں پےداہوئی ہےں اُن کو تقوےّت پہنچاتے ہوئے خود بھی اےشےائی باہمی انحصار (codependency) تحرےک کا حصّہ بن جائےں“۔
سوپور کی عظمتِ رفتہ بحال کرنے میں تعاون دیں
سیول سوسائٹی کی قصبے کے عوام سے اپیل
غلام محمد
سوپور //سوپور قصبہ کی عظمت رفتہ بحال کرنے کے سلسلے میں سیول سوسائٹی سوپور کے اہتمام سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میںاس بات پرزوردیا گیا کہ جتنا ممکن ہوسکے ایک کارڈی نیشن کمیٹی شکیل دی جائے جس میں تمام ادارے اور انجمنیں شامل ہوںتاکہ سوپور کے عوام کودرپیش تمام مسائل کا ازالہ کیا جائے۔میٹنگ میں موجود کور گروپ ممبران اورایگزیکٹیو ممبران نے اس بات پر مکمل اتفاق کیا کہ سوپور میںکارڈی نیشن کمیٹی کی تشکیل اہم ضرورت بن گئی ہے تاکہ سوپور کے مسائل حل کرنے کے سلسلے کے تحت ایک جامع حکمت عملی ترتیب دی جاسکے۔میٹنگ میں چیئرمین سیول سوسائٹی محمد اکبر گنائی نے ممبران کی طرف سے ابھارے گئے سوالوں کے جوابا ت دئے ۔میٹنگ میں عنایت اللہ حاجنی،غلام قادر کاچرو،فیاض احمد شگو،محمدیوسف رادو،حاجی عبدالرحیم گورو ،جیلانی کامران ، ظفر احمد بٹ، عاشق حسین زکی،بلال احمد بٹ،محمد اشرف بٹ،محمد عبداللہ شالہ اور محمد اکبر نے حصہ لیا۔کارڈی نیشن کمیٹی تشکیل دینے کے سلسلے میں چیئرمین موصوف نے کہاکہ اس بارے میں کئی بار سوپور کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں، اہم اداروں اور انجمنوں کے ساتھ رابطہ کیا گیا ہے تاہم ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا ۔ انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی کابنیادی مقصد سوپور کے مسائل حل کرواناہے جس کے لئے کوششیں جاری ہیں اور بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا” ہمیں امید ہے کہ سوپور کے لوگ اپنے مفادات کو بالائے طاق رکھ کر آگے آئیں گے اوراپنا تعاون دیکر سوپورکی بہتری کے لئے کام کریں گے“۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ قصبہ کی عظمت رفتہ بحال کرنے کے سلسلے میں اپنا بھرپورتعاون دیں۔
فرنٹ وفد کی جیش کمانڈر کے لواحقین سے تعزیت پرسی
سرینگر//لبریشن فرنٹ کے ایک وفدنے سنیچر کو آری پل ترال جاکر سانبورہ پانپور میں جاں بحق ہوئے جیش محمد کمانڈر نور محمد تانترے کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ وفد میں نور محمد کلوال، محمد یاسین بٹ،ظہور احمد بٹ اور جاوید احمد بٹ شامل تھے۔ وفد نے مرحوم کے لواحقین کی ڈھارس بندھاتے ہوئے کہا کہ قوم ان جوانوں کی مقروض ہے اور ان کے لہو کو کسی بھی صورت میں رائیگاں نہیں ہونے دیا جائے گا۔ قائدین نے وہاں جمع لوگوں کے ساتھ یہ عہدکیا کہ ان جوانوںکے مشن کی تکمیل تک جدوجہد کو جاری رکھا جائے گااور اس میں کسی بھی قسم کا تساہل برداشت نہیں کیا جائے گا۔
کپوارہ میںمنشیات مخالف مہم میں51افرادگرفتار
30کلو چرس ،2کلو ہیروئین ،5کلو براﺅن شوگر بر آمد
اشرف چرا غ
کپوارہ//منشیات مخالف مہم کے دوران کپوارہ ضلع میں پولیس نے 51افرادکو گرفتارکرلیا جن سے 30کلو چرس ،2کلو ہیروئین ،5کلو براﺅن شوگر بر آمداور کوڈین کی سینکڑوں بوتلیس برآمد کی گئیں۔سوگام پولیس نے جمعہ کوایک مصدقہ اطلاع ملنے پر ٹکی پورہ میں ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر فیا ض احمد گنائی کو ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران حراست میں لیا اور اس کی تحویل سے ڈیڑھ کلو چرس بر آمد کیا ۔اس طر ح سال 2107میں کپوارہ پولیس نے مختلف مقامات پر منشیات کے کارو بار میں ملو ث 51ملزمو ں کو گرفتار کیا جن کی تحویل سے سال کے آخری ایام تک30کلو چرس ،2کلو ہیروئین ،5کلو براﺅن شوگر اور سینکڑوں کو ڈین کی بو تلیں برآمد کر لی ہیں۔ایس ایس پی کپوارہ چودھری شمشیر حسین نے ہفتہ کو نامہ نگارو ں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ پولیس نے جوسال 2107میں کروڑوں روپئے مالیت کی منشیات کو برآمد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی یہ مہم آگے بھی جاری رہے گی ۔ایس ایس پی کپوارہ نے میڈیا سے وابستہ افراد کی سراہنا کرتے ہوئے بتا یا کہ میڈیا نے پولیس کی منشیات مخالف مہم کا بھر پور ساتھ دیا ۔انہو ں نے عوام سے اپیل کی کہ ماحول کو پاک و صاف رکھنے کیلئے اور سماج میںپھیلی برائیو ں کے خلاف پولیس کو اپنا تعاون فراہم کریں ۔