سرینگر // ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ مرحوم خواجہ غلام محمد شاہ کی نویں برسی پر 6جنوری سنیچر کو ریاست کے تینوں خطوں جموںکشمیر لداخ میں تقاریب کا اہتمام ہو گا ۔اس سلسلہ میں سب سے بڑی تقریب دن کے11.30 بجے واقع آبائی قبرستان چھتہ بل سرینگر متصل زیارت سعید منطقی پر منعقد ہوگی۔صبح قران خوانی اور اس کے بعد اجتماعی فاتحہ خوانی ہوگی۔ضلع مقامات پر دعائیہ مجالس کی تقاریب پر مرحوم رہنما کی سیاسی و سماجی زندگی ،رشوت سے پاک نظام اور مرحوم کی حکمرانی میں جواب دہی اور تاریخ ساز کارناموں پر روشنی ڈالی جائے گی۔