کلکتہ//سابق مرکزی وزیر بابل سپریہ نے کل لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کی رہائش گاہ پر ملاقات کرکے آسنسول سے پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ نامہ سونپ دیا ہے ۔ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ چوں کہ وہ بی جے پی کے ٹکٹ پر آسنسول سے لوک سبھا کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔اس لئے وہ استعفیٰ دیں گے ۔ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ چوں کہ لوک سبھا کے اسپیکر سے ملاقات کیلئے وقت نہیں مل رہا ہے اس لئے اس میں تاخیر ہوررہی ہے ۔