ممبئی// ملک کی پہلی خاتون صدرجمہوریہ پرتیبھا دیوی سنگھ پاٹل کو میکسیکو کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نواز اگیاجسے آرڈرآف دی ایزتے ایگل کا نام دیا گیا ہے ،پونے میں منعقد ہ ایک تقریب میں ہندوستان میں میکسیکو کی سفیر بیلبا پریا نے ایم سی سی آئی اے بھون میں انہیں یہ اعزاز پیش کیا کیونکہ پرتبھا پاٹل نے 2007-2012میں ملک کی پہلی خاتون صدرمنتخب ہوکر تاریخ رقم کی تھی۔ملک کی 85سالہ سابق صدرپاٹل آنجہانی صدرڈاکٹر ایس رادھا کرشنن کے بعد دوسری ہندوستانی سربراہ مملکت ہیں ،جنہیں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے ۔میکسیکو کے شہری اعزاز کو بیرون ملک کے کسی شہری کواس کی خدمات کے لیے دیا جاتا ہے ۔ٹرافی پر عقاب (رائل ایگل) کی تصویر بنی ہے جوکہ میکسیکو کا قومی پرندہ ہے ۔ مذکورہ اعزاز ملکہ برطانیہ الزیبتھ دوم ،پرنس فلپس،ایران کے سابق شاہ محمد رضا ،کنگ جیون کارلوس اوّل،ملکہ صوفیہ (اسپین)،جوسف بروز یوگوسلاویہ ،اشہ محمد ششم مراکش ،شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود(سعودی عربیہ)،بل گیٹس امریکہ اور دیگر کو دیا جاچکا ہے ۔یو این آئی۔