سرینگر// محکمہ خزانہ کے سابق سپیشل سکریٹری اور گریٹر کشمیر کے کالم نگار مشتاق صدیقی سنیچر15اپریل کو مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔مشتاق صدیقی کئی سینئر عہدوں پر تعینات رہے ہیں جبکہ انہوں نے اس عرصے کے دوران گریٹر کشمیر کےلئے بھی کئی مضامین لکھے ہیں۔مرحوم کو سنیچر کے روز سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں آبائی مقبرہ چھتہ بل میں سپردخاک کیا گیا ۔موصوف اپنے پیچھے بیوی ،ایک بیٹا اور دو بیٹیوں کو چھوڑ گئے ۔اُن کی اجتماعی فاتحہ خوانی 18اپریل کو ان کے آبائی قبرستان چھتہ بل میں صبح10بجے انجام دی جائے گی ۔