سرینگر/سابق جوئنٹ کمشنر ،نودھیا ودھیالیہ،سمیتی،وزارت ایچ آر ڈی، کنیز فاطمہ نے منگل کو نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔
کنیز فاطمہ نے پارٹی کے نائب صدر عمر عبد اللہ کی رہائش گاہ پرعمر کی موجودگی میں نیشنل کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر پارٹی کے سینئر لیڈران ناصر سوگامی، تنویر صادق اور نذیر گریزی بھی موجود تھے۔