کپوارہ//زونل ایجوکیشن آفیسر کرالہ پورہ کپوارہ کی سبکدوشی پر مڈل سکول گزریال میں ایک اعزازی تقریب کا اہتمام کیا گیا جسمیں کئی سرکاری سکولو ں اور عملہ کے علاوہ معزز شہریو ں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔زونل ایجو کیشن آ فیسر کرالہ پورہ ممتاز احمد خان رواں مہینے کے آخر پرنوکری سے سبکدوش ہورہے ہیں ۔اس موقعہ پر مذکورہ سکول کے طلبہ نے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے جبکہ مقررین نے ممتاز احمد خان کی 40سالہ نوکری پر تفصیلی روشنی ڈالی اور محکمہ تعلیم میں ان کے کام کو سراہا گیا ۔