بارہمولہ//شمالی قصبہ بارہمولہ کے خانپورہ علاقے میں حضرت سید جانباز ولیؒ کی زیارت گاہ خستہ حالت میں ہے ۔مقامی لوگوں نے وقف بورڑ پر الزام عائد کیا ہے کہ پندرہ سال قبل وقف بورڈ نے اس زیارت گاہ کو اپنی تحویل میں لیا تھا تام آج تک اس کی مرمت نہیں کی گئی جس کی وجہ سے روزانہ مختلف علاقوں سے یہاں آنے والے زائرین کوکافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ظہور احمد نامی ایک مقامی باشندے نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اس زیارت گاہ کی تمام دیواریں خستہ ہوچکی ہیں جبکہ پانی کی پایپوں میں زنگ لگ چکا ہے۔ اس کے علاوہ بجلی نظام بھی درہم برہم ہے لیکنکوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ وقف بورڈ کو اس زیارت گاہ سے ایک بڑی آمدنی حاصل ہوتی ہے لیکن اس کی تعمیر و مرمت کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا جارہا ہے ۔ زیارت گاہ کے متولی خورشید احمد شاہ نے بتایا کہ اگر رواں سال بھی اس زیارت کو ازسر نو تعمیر نہ کیا گیا تو وقف بورڑ کے خلاف احتجاجی مہم چھیڑدی جائے گی ۔