سرینگر//زیارت غوثیہ سرائے بالا حضرت پیران پیر ؒ کے عرس مبارک کے تناظر میں اوقاف غوثیہ کی دعوت پر آج یعنی اتوار کو 5ربیع الثانی قبل از نماز ظہر انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو مقررہ موضوع ’حضرت غوث العظم ؒ کا مثنوی ارشاد‘کے اہم گوشوں کے علاوہ آدابِ مریدین کے نقطوںکو بیان کرینگے۔ دریں اثناء اسی تناظر میں حسب عادت 6ماہ ربیع الثانی سوموار بعد معمولات خانقاہ معلی سرینگر میں مولانا قانونگو حضرت پیر ؒ کی گراں قدر خدمات پر وشنی ڈالینگے۔