سرینگر//آج یعنی بدھ 11جمادی الثانی بعد معمولات تا نماز ظہر زیارت غوثیہ خانیار شریف میں حسب معمول مجلس وعظ کا انعقادہورہا ہے جس میں انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو موجودہ حالات میں علمائے کشمیر پر ذمہ داریاں کے موضوع کے گوشوں پر روشنی ڈالینگے۔ طے پایا گیا ہے کہ مجلس ہر ماہ اسی روز سوائے جمعہ سجادہ نشین درگاہ عالیہ میر سید خالد حسن کے اشتراک سے منعقد ہوتی رہے گی۔