سرینگر//سرینگر میں پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے 8 ڈرگ اسمگلروں کو گرفتار کر کے 5 کلو گرام گانجا ضبط کر لیا ۔پولیس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایس ایچ او زکورہ کی قیادت میں تکیہ سنگ ریشی کے نزدیک ناکے کے دوران پولیس نے 8 ڈرگ اسمگلروں امتیاز احمد میر ولد محمد اسلم میر ساکن گوسو بٹہ پورہ ،عمر احمد میر ولد غلام محمد میر ساکن گوسو ،بلال احمد نجار ولد معراج الدین نجار ساکن گلشن آبار زکورہ ،مومن احمد ماگرے ولد محمد مقبول ساکن گلشن آباد زکورہ ،آصف احمد شخ ولد نذیر احمد شخ ساکن شخ حمزہ کالونی ،زاہد احمد میر ولد بشارت احمد میر ساکن زکورہ ،سعید سیف ولد سعید افتخار ساکن رعناوری اور سمیر احمد شخ ولد محمد سلیم شخ ساکن شخ حمزہ کالونی کو گرفتار کر کے ان کی تحویل سے پانچ کلو گرام گانجاضبط کر لیا ۔پولیس نے کیس زیر نمبر 01/2018 ,U/S 8/20 NDPS ایکٹ اندراج کرکے تحقیقات شروع کی ۔علاقے کے لوگوں نے منشیات کے خلاف سرینگر پولیس کی جانب سے جاری مہم کی سراہنا کی ۔